افغانستان کے صوبہ پنچشیر میں اس وقت کیا صورتحال ہے ؟ روس نے بڑا دعویٰ کردیا
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )روس نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت کی تحریک جڑ پکڑ رہی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے ماسکو میں لیبیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ افغان صوبے پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت شروع ہورہی ہے جس کی قیادت افغان نائب صدر امر اللہ صالح اور معروف طالبان مخالف جنگجو احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کررہے ہیں۔لارووف نے مطالبہ کیا کہ اس موقع پر افغانستان میں جامع مذاکرات ہونے چاہئیں جن میں افغانستان کی تمام سیاسی قوتوں کی نمائندگی ہو اور ان ہی کی نمائندہ حکومت قائم ہو۔