ملک سے فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا پکسے اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟

ملک سے فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا پکسے اس وقت کہاں اور ...
ملک سے فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا پکسے اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟
سورس: File

  

بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے ملک سے فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدر گوٹا بایا راجاپکسے اس وقت تھائی لینڈ میں موجود ہیں اور امریکی گرین کارڈ کے انتظار میں ہیں تاکہ وہاں جا کر رہائش پذیر ہوسکیں ۔

نیوز 18 نے ڈیلی مرر کے حوالے سے لکھا ہے کہ گوٹا بایا راجاپکسے کی اہلیہ  امریکی شہریت رکھتے ہیں اس لیے وہ امریکہ کا گرین کارڈ حاصل کرنے کے اہل ہیں، ان کے وکلا نے امریکی گرین کارڈ کیلئے درخواست گزشتہ ماہ دے دی تھی۔ اب سری لنکا میں موجود سابق صدر کے وکلا مزید دستاویزات جمع کرائیں گے۔

راجا پکسے عوامی احتجاج کے باعث ملک سے فرار ہونے کے بعد مالدیپ چلے گئے تھے جہاں سے وہ طبی بنیادوں پر سنگا پور چلے گئے جہاں ان کے ویزا کی مدت دو بار بڑھائی گئی۔ اس کے بعد وہ تھائی لینڈ چلے گئے جہاں کی حکومت نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ جتنا عرصہ چاہیں بنکاک میں قیام کرسکتے ہیں۔ اس وقت راجا پکسے بنکاک کے ایک نامعلوم ہوٹل میں مقیم ہیں جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے، انہیں آزادانہ طور پر نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے اور وہ صرف ہوٹل تک ہی محدود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادانہ نقل و حرکت نہ ہونے کی وجہ سے گوٹابایا راجا پکسے نے 25 اگست کو سری لنکا واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سری لنکن کابینہ ان کے حوالے سے فیصلہ کرے گی اور ممکنہ طور پر انہیں سخت سیکیورٹی میں سابق صدور کیلئے مختص گیسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -