لڑکی نے لاہورکی سڑک کنارے لگے ڈیجیٹل سٹیمرز پر اپنے محبوب کو سر عام شادی کی دعوت دے دی

لڑکی نے لاہورکی سڑک کنارے لگے ڈیجیٹل سٹیمرز پر اپنے محبوب کو سر عام شادی کی ...
لڑکی نے لاہورکی سڑک کنارے لگے ڈیجیٹل سٹیمرز پر اپنے محبوب کو سر عام شادی کی دعوت دے دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لڑکی نے اپنے محبوب  کو انوکھے طریقے سے شادی کی دعوت دے دی ۔ 

ٹوئٹر پر معروف صحافی رائے شاہنواز  نے ایک تصویر شئیر کی جس میں سڑک کنارے لگےسٹیمرز پر لڑکی نے اپنے محبوب کوشادی کی دعوت دی ۔ سٹیمرز پر تحریر تھا ''کیا تم ہمیشہ کے لیے میرے بنو گے،فیصل عمران؟،،۔اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے رائے شاہنواز نے کہا کہ ''کسی کنہیا نے لاہور کے ڈیجیٹل سٹیمرز پر اپنے محبوب کو سر عام شادی کی دعوت دی ہے۔ یہ واقعہ کل شب رونما ہوا۔ صاحب مانے یا نہیں کچھ معلوم نہیں نا ہی یہ پتا چل سکا "کہ وہ کون تھی"؟

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -