بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق، تعداد 207 ہو گئی 

بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق، تعداد 207 ہو گئی 
بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق، تعداد 207 ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے باعث مزید  5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ  صوبے میں  جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد  207 ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق  اب تک جاں بحق ہونے والوں میں  98 مرد ،  48 خواتین اور 61 بچے  شامل ہیں ،  بارشوں کے دوران  حادثات میں 81 افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں میں  49 مرد ،  12 خواتین ا ور 20 بچے  بھی شامل ہیں ۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبے میں  21 ہزار 542 مکانات منہدم ہوئے یا جزوی نقصان پہنچا،670 کلو میٹر پر  مشتمل مختلف 6 شاہرات شدید متاثر ہوئیں ، بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق  ایک لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں،سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصان پہنچا۔