بالائی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان 

بالائی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ...
بالائی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  محکمہ موسمیات نے  بالائی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان  ظاہر کیا ہے جبکہ  اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان بھی ہے ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز "کے مطابق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بارکھان،سبی، ژوب ، زیارت، موسٰی خیل، قلعہ سیف اللہ ،ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی ، قلات ، خطہ ٔپو ٹھوہار، میانوالی ، گوجرانوالہ ،گجرات، نارووال، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،منڈی بہاؤ الدین ،حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجنپور ، رحیم یار خان، بہاولپور ، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بینظیرآباد، بدین، دادو، حیدرآباد ، کراچی ، ٹھٹھہ، گھوٹکی، جیکب آباد، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، سانگھڑ اورخیرپور میں بارش متوقع ہے ۔

نوشہروفیروز،سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکار پور، جیکب آباد اور دادو ، دیر،چترال،سوات،کوہستان، شانگلہ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالا کنڈ، بو نیر ، مردان، پشاور ، نو شہرہ، چار سدہ ، مہمند ، با جوڑ، خیبر، کرم ،کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، اور کز ئی، ڈی آ ئی خان اوروزیرستان میں بارش کا امکان  ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بنوں، ٹانک، وزیرستان اورڈی آ ئی خان میں چند مقا مات پر موسلا دھار  بارش متوقع ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -ماحولیات -