میڈیکل بورڈ کی شہبا زگل کو ڈسچارج کرنے کی سفارش، صحت مند قرار دیدیا

میڈیکل بورڈ کی شہبا زگل کو ڈسچارج کرنے کی سفارش، صحت مند قرار دیدیا
میڈیکل بورڈ کی شہبا زگل کو ڈسچارج کرنے کی سفارش، صحت مند قرار دیدیا

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  میڈیکل بورڈنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو ڈسچارج کرنے کی سفارش کر دی ہے ، بورڈ نے عدالت میں رپورٹ بھی جمع کر ادی ہے ۔

نجی ٹی وی "سماء نیوز" کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو ادویات دے کر ہسپتال سے ڈسچار ج کرنے کی سفارش کر دی ہے، عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ ہیں،شہباز گل دمہ کے مریض ہیں،لیکن اس وقت شدید علامات نہیں ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  دمہ کی علامات بھی دیکھائی نہیں دے رہیں  جبکہ شہبازگل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ، ان کے  خون کے ٹیسٹ بھی نارمل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -