عدالت پیشی ، ڈاکٹر شہباز گل ماسک مانگتے رہے

عدالت پیشی ، ڈاکٹر شہباز گل ماسک مانگتے رہے
عدالت پیشی ، ڈاکٹر شہباز گل ماسک مانگتے رہے
سورس: Screengrab

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل عدالت میں پیشی کےموقع پر ماسک کے لیے آہ و بکا کرتے رہے۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس سخت سکیورٹی میں جب شہباز گل کو پیش کرنے کے لیے عدالت لائی تو وہ وہیل  چیئرپر موجود تھے اور ان کا ماسک ہٹا ہوا تھا۔شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت لے جاتے ہوئے اپنے ماسک کے لیے آہ و بکا کرتے رہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا ماسک مجھے دے دیں خدا کا واسطہ ہے۔

شہباز گل کے ماسک مانگنے پر پولیس اہلکاروں کو کہتے سنا جاسکتا ہےکہ انہوں نے ماسک خود ہٹایا ہے۔

اس کے بعد دورانِ سماعت عدالت نے شہباز گل سے سوال کیا کہ آپ عدالت میں رہنا چاہتے ہیں؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے ماسک دے دیں میں رک جاؤں گا۔شہباز گل کے بار بار ماسک مانگنے پر ان کے لیے آکسیجن سلینڈر بھی عدالت میں پہنچایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -