100 گھروں میں چوری کرنیوالی ملازمہ بالآخرپولیس کے ہتھے چڑھ گئی

100 گھروں میں چوری کرنیوالی ملازمہ بالآخرپولیس کے ہتھے چڑھ گئی
100 گھروں میں چوری کرنیوالی ملازمہ بالآخرپولیس کے ہتھے چڑھ گئی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں تقریباً 100 گھروں میں چوری کرنے والی ملازمہ کو بالآخر پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ پونم شاہ عرف کاجل  کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے امرپالی گاؤں سے گرفتار کیا اور خاتون سے  تقریباً 3 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے چوری کیے گئے زیورات  برآمد کرلیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے حوالے سے جیونیوز نے بتایا کہ پولیس کا کہناہے کہ ملازمہ اپنے مالک کے گھروں سے زیورات چراتی تھی جنہیں فروخت کرکے اس نے نئی دہلی میں اپنا گھر بھی تعمیر کروایا۔بہار کے بھاگلپور ضلع سے تعلق رکھنے والی کاجل نے نئی دہلی، جودھ پور، کولکتہ اور غازی آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کے گھروں میں ملازمہ بن کر ہاتھ صاف کیا۔

پولیس کے مطابق جب بھی کاجل کو کسی دوسرے شہر میں چوری کے غرض سے جانا ہوتا تو وہ ٹرین کے بجائے ہوائی جہاز کا سفر کرتی تھی۔دوران تفتیش کاجل نے بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی بنٹی کی مدد سے چوری کی منصوبہ بندی کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی ناجائز جائیداد ضبط کر لی جائے گی جبکہ چوری میں ملوث بیٹی اور زیورات خریدنے والا مفرور ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -