پی ٹی آئی کے ارکان کی سینیٹ  اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر آمد ، احتجاج کیا

پی ٹی آئی کے ارکان کی سینیٹ  اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر آمد ، احتجاج کیا
پی ٹی آئی کے ارکان کی سینیٹ  اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر آمد ، احتجاج کیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ کے اجلاس میں  پاکستان تحریک انصاف کے ارکان  سیاہ پٹیاں باندھ کر آئے اور شور شرابہ کیا ۔

چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی کی زیر صدارت  سینیٹ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے  اور شور شرابہ کیا  جس پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ۔

سینیٹ اجلاس میں شیری رحمان نے کہا کہ  ہم کبھی بھی تشدد کی حمایت نہیں کرتے ، اپوزیشن میں سننے کا حوصلہ ہونا چاہئے ، دھونس دھمکی کی حکمت عملی ناکام ہونے کہ بعد عمران خان پاوں پکڑنے پر اتر آئے ہیں،  جنگ کی دھمکیاں دینے والے اب اداروں کو پالیسی پر نظرثانی کی درخواست کر رہے ہیں ،  عمران خان نے اپنی حکومت میں نیب اور طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، خیبر پختونخوا میں احتساب کے ادروں کو تالا لاگا کر مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایاگیا ۔

شیری رحمان نے کہا کہ  دوسروں سے تلاشی لینے والے اب کہتے ہیں وہ ایف آئی اے کو جواب دہ نہیں،  آصف علی زرداری، شہباز شریف اور دیگر کئی سیاسی رہنما ایف آئی اے میں پیش ہوئے، قانون سب کے لیے ایک ، عمران خان خود کو بادشاہ اور ادروں کو ملکیت سمجھا چھوڑ دیں، عمران خان تلاشی دینے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -