پاک فیڈریشن سپین میں  جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب،حکام کی خصوصی شرکت 

پاک فیڈریشن سپین میں  جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب،حکام کی خصوصی شرکت 
پاک فیڈریشن سپین میں  جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب،حکام کی خصوصی شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سپین سمیت دنیا بھر میں قومی دن انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا پاک سپین فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب بارسلونا سنٹر میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی اور مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام کی خاص بات بچوں اور خواتین کی بھرپور شرکت تھی۔ اس موقع پر بچوں کے تقریری سلسلہ کو عمر کے اعتبار سے تین گروپوں میں تقسیم کیا ۔ بچوں نے اردواور سپینش میں قومی دن کے حوالے سے پرجوش انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ یوم پاکستان کے حوالے ان تقاریری مقابلوں میں ججز کے فرائض سنیئر صحافی جاوید مغل ،حافظ احمد خاں ،ناصر شہزاد اور ارشد نذیر ساحل نے انجام دئیے ،رنگا رنگ تقریب میں اس کے علاوہ بچوں نےملی نغمے ، کلچرل ٹیبلو ،پاکستان کے چاروں صوبوں کے ڈریسز شو اور موسیقی بھی پیش کی جسے حاضرین نے بہت پسند کیا اور بھرپور داد دی۔

تقریب کے اختتام پر قائم مقام  قونصل جنرل محترمہ شازیہ منیر نے مقامی حکام کی بھرپور پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بچوں،ان کے والدین اور پاک فیڈریشن سپین' کو ایک بھرپور پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر بارسلونا کے گورنر کارلوس پریتو ، سوشلسٹ رہنما خوسے ماریا سالہ۔ کتلان حکومت کی نمائندگی ممبر پارلیمنٹ ماریا دانتے اور بارسلونا کارپویشن کی نمائندگی ڈپٹی میئر کے نمائندے خائمے گائیشاز نے کی۔ مقررین نے پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی کے دن کی مبارکباد اردو میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاکر دی۔

اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں سب حاضرین  اپنی جگہوں پر احترام میں کھڑے رہے۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈ اور پروگرام کے شرکاء آرگنائزر اور کووڈ 19 کیلئے خصوصی خدمات دینے والوں کو یادگاری شیلڈ اور میڈل دیئے گیے پروگرام کی نظامت ،راجہ شفیق کیانی ،راجہ بابر ناصر، راجہ ساجد محمود،،پروفیسر عروسہ راجہ اور ڈاکٹر صبا انور نے کی ،صدر پاک فیڈریشن سپین چوہدری ثاقب طاہر نے  تمام مہمانوں اور سپینش حکام کی آمد کا شکر یہ ادا کیا اور شاندار تقریب کے انعقاد پر پاک فیڈریشن کی تمام انتظامیہ اور کونسلز ممبران کو مبارکباد پیش کی ۔