کیا نوازشریف کو برطانیہ چھوڑنے کیلئے مہلت دیدی گئی ہے ؟ نجی ٹی وی نے دعویٰ کر دیا 

کیا نوازشریف کو برطانیہ چھوڑنے کیلئے مہلت دیدی گئی ہے ؟ نجی ٹی وی نے دعویٰ کر ...
کیا نوازشریف کو برطانیہ چھوڑنے کیلئے مہلت دیدی گئی ہے ؟ نجی ٹی وی نے دعویٰ کر دیا 

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو 25 ستمبر تک برطانیہ چھوڑنے کی مہلت دینے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے اور ذرائع برطانوی حکومت کا کہناہے کہ برطانیہ نے نوازشریف کو ملک چھوڑنے کا نہیں کہا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نوازشریف کے کیس کے پہلے درجے کے ٹریبونل میں ابھی میرٹ پر سماعت نہیں ہوئی ہے ،نوازشریف کے برطانیہ قیام کے درخواست گزشتہ برس اگست میں ہوم آفس نے مسترد کر دی تھی، نوازشریف کو اس وقت تک ملک چھوڑنے کی ضرورت نہیں جب تک تمام اپیلیں مسترد نہیں ہو جاتیں ،رواں برس فروری میں پہلے درجے کے ٹریبونل میں صرف کیس مینجمنٹ کی سماعت ہوئی تھی ،کیس کی مینجمنٹ سماعت میں نوازشریف کی شرکت ضروری نہیں تھی ۔ بیرسٹر غلام مصطفی کا کہناہے کہ نوازشریف کی اپیل کا عمل طویل مدت تک چل سکتا ہے ۔

مزید :

قومی -