سٹیٹ بینک کا نیا گورنر تعینات کر دیا گیا 

سٹیٹ بینک کا نیا گورنر تعینات کر دیا گیا 
سٹیٹ بینک کا نیا گورنر تعینات کر دیا گیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔وہ اس سے قبل مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر تھے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک، اور سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11، اے، ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔واضح رہے کہ رضا باقر کی مئی 2022 میں مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

مزید :

قومی -