پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،پولیس کا لیگی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ 

 پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،پولیس کا لیگی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا ...
 پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،پولیس کا لیگی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کو رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پولیس نے لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کیلئے کینٹ کچہری میں درخواست دائر کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی "سماء"کے مطابق پولیس نے لیگی رہنماؤں عطا تارڑ ،رانا مشہوداور اویس لغاری کی گرفتاری کی اجازت طلب کی ہے، پولیس نے درخواست دی ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے ، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے اس لیے گرفتاری کی اجازت دی جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -