وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم شہباز شریف نے  بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ  وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر پولیو کا خاتمہ کر رہی ہیں ۔

انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے پولیو  وائرس کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ، مقصد کے حصول کیلئے  تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں ،  یہ بد قسمتی ہے کہ پولیو کے دوبارہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔

 وزیر اعظم نے  والدین سے اپیل کی کہ جب انسداد پولیو ٹیم کے ورکرز آپ کے گھروں میں آئیں تو اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو دو قطرے ضرور پلائیں  ، صرف یہ دو بوندیں ہی آپ کے بچوں کو پولیو کے وائرس سے بچا سکتے ہیں ۔

 وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل اور وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت اور وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب میں شرکت پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور پولیو ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -