قیدی کو گرل فرینڈ نے منہ میں چھپا کر منشیات پہنچائیں جو اس کی موت کا سبب بن گئیں

قیدی کو گرل فرینڈ نے منہ میں چھپا کر منشیات پہنچائیں جو اس کی موت کا سبب بن ...
 قیدی کو گرل فرینڈ نے منہ میں چھپا کر منشیات پہنچائیں جو اس کی موت کا سبب بن گئیں
سورس: Social Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک قیدی کو اس کی گرل فرینڈ نے منہ میں چھپا کر منشیات پہنچائیں جو اس کی موت کا سبب بن گئیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی میں پیش آیا ہے جہاں لڑکی اپنے منہ میں کرسٹل میتھامیفیٹامین نامی نشہ آور دوا کی گولیاں چھپا کر لے گئی اور اپنے قیدی بوائے فرینڈ کو بوسہ دیتے ہوئے یہ گولیاں اس کے منہ میں منتقل کر دیں۔
قیدی نے تمام گولیاں نگل لیں۔ جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ 33سالہ لڑکی کی شناخت ریچل ڈالرڈ کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف جوشوا براﺅن نامی قیدی کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جوشوا براﺅن منشیات سے متعلق مقدمے میں ہی طویل قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔
جوشوا کی حالت غیر ہونے پر اسے جیل کے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے لڑکی کو جیل میں ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے مبینہ طور پر قیدی کو قتل کرنے کی نیت سے ہی اتنی زیادہ مقدار میں منشیات دیں، کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اتنی زیادہ مقدار جان لیوا ہو سکتی ہے۔