الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 30 اگست کو طلب کرلیا، اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی رہنماؤں اسد عمر، فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر بھجوایا گیا، عمران خان نے 12جولائی کو بھکر جلسہ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے۔

نوٹس کے مطابق عمران خان نے بھکر جلسہ میں الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگائے، عمران خان نے 18 جولائی کو عوام سے خطاب میں بھی توہین آمیز ریمارکس اور الزامات لگائے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 21 اور 27 جولائی کو بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے۔الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 30 اگست صبح 10بجے ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔نوٹس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے توہین آمیز ریمارکس اور الزامات کا بھی حوالہ دیا۔

مزید :

قومی -