"ہمارے بزرگوں کے احسان کا بدلہ پرویز الہٰی نے اس طرح دیا کہ میرے چھوٹے بھائی کے وارنٹ بھی جاری کردیے" عطاء تارڑ میدان میں آگئے

"ہمارے بزرگوں کے احسان کا بدلہ پرویز الہٰی نے اس طرح دیا کہ میرے چھوٹے بھائی ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر لیگی رہنماؤں  کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تو  وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ بھی میدان میں آگئے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں عطاء تارڑ نے کہا "وارنٹ گرفتاری میں، مجھ سمیت میرے چھوٹے بھائی بلال تارڑ کا نام شامل کرنا  چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے ان احسانات کا بدلہ ہے جو ہمارے بزرگوں نے ساری عمر ان پر کئے۔"

عطاء تارڑ نے واضح کرتے ہوئے کہا "سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پورےخاندان کا نام بھی ڈال دو، انشاءاللہ جھکنے والے نہیں۔ مقدمہ مضحکہ خیز ہے۔"

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے میں پنجاب حکومت کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔