عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی 

Aug 19, 2024 | 01:16 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے پر پاکستان میں بھی قیمت کم ہوگئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے گھٹ کر 2لاکھ 60ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ،جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 172روپے گھٹ کر 2لاکھ 22ہزار908روپے کی سطح پر آ گئی ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کمی سے 2502ڈالر کی سطح پر آ گئی ۔

مزیدخبریں