خواجہ سلمان رفیق پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس پہنچ گئے،موجودہ موسمی صورتحال اور سیلابی ریلوں پر تفصیلی بریفنگ ، فوری راجن پور وزٹ کا فیصلہ 

Aug 19, 2024 | 02:19 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس پہنچ گئے،خواجہ سلمان رفیق نے موجودہ موسمی صورتحال اور راجن پور ،ڈیرہ غازی خان میں رودکوہیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

 اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں اور انتظامات کے  بارے میں  تفصیلی بریفننگ دی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز راجن پور کی رود کوہیوں سے درمیانے سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے گزرے ۔پی ڈی ایم اے و انتظامیہ کے پیشگی الرٹ کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔

خواجہ سلمان رفیق نے کچی کینال میں پانی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبائی وزیر کو کچی کینال سے رودکوہیوں کے پانی کی گزرگاہوں کے بارے  میں بھی بریفنگ دی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبائی وزیر و ڈی جی پی ڈی ایم اے  نےفوری راجن پور وزٹ کا فیصلہ کیا ،خواجہ سلمان رفیق راجن پور میں فلڈ ریلیف کیمپس و ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔ممکنہ سیلابی ریلوں اور فلیش فلڈنگ بارے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

اس موقع پر صوبائی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

مزیدخبریں