علی امین گنڈا پور کے خلاف کوئی گروپ بندی نہیں کی جارہی، رہنما پی ٹی آئی عاطف خان

Aug 19, 2024 | 09:59 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا ہے کہ  علی امین گنڈا پور کے خلاف گروپ بندی نہیں کررہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق عاطف خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو عمران خان نے وزیراعلی بنایا ہے، اور جب  تک وہ چاہیں گے علی امین وزیراعلی رہیں گے، انہوں نے علی امین گنڈا پور کے خلاف گروپ بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف ہم کوئی گروپ بندی کررہے ہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی قرار داد لانی ہے۔

مزیدخبریں