راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے عراقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے عراقی سیکرٹری دفاع کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور بشمول سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ، دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی سیکرٹری دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی ، لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔