میکسیکو کی جیل میں قیدیوں اور اہلکاروں میں جھڑپیں ، 17مارے گئے
میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی میکسیکو کی ایک جیل میں جھڑپوں کے دوران 11 قیدیوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو کے شہر پلاشیوگومیز کی ایک جیل میں گارڈز اور قیدیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 11 قیدی اور 6 گارڈز ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق جھڑپیں قیدیوں کی جانب سے جیل توڑنے کی کوشش کرنے پر شروع ہوئیں۔