توہین عدالت کیس: اعتزازاحسن نے الطاف حسین کی وکالت کرنے سے معذرت کرلی

توہین عدالت کیس: اعتزازاحسن نے الطاف حسین کی وکالت کرنے سے معذرت کرلی
توہین عدالت کیس: اعتزازاحسن نے الطاف حسین کی وکالت کرنے سے معذرت کرلی

  

اسلام آباد ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) بیرسٹر اعتزازا حسن نے توہین عدالت کیس میں ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین کا وکیل بننے سے معذرت کرلی ہے ۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) کے ایک رکن کی جانب سے الطاف حسین کا وکیل بننے کی پیش کش کی گئی لیکن میں نے انکار کردیاکیونکہ ججز بحالی تحریک کے بعد میں نے چیف جسٹس کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیاتھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کیس کی کوئی فیس نہیں لی ۔ اعتزازاحسن نے کہاکہ چیف جسٹس کو سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کراچی کا دورہ منسوخ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے الطاف حسین کو عدالت میں پیش نہ ہونے کا جواز مل جائے گا ۔اُنہوں نے مئی میں عام انتخابات ہونے کا امکان ظاہرکیا۔

مزید : اسلام آباد