پنجاب میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت ، پولیو ٹیموں پر حملے افسوسناک ہیں : شہبازشریف

پنجاب میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت ، پولیو ٹیموں پر حملے افسوسناک ہیں : ...
پنجاب میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت ، پولیو ٹیموں پر حملے افسوسناک ہیں : شہبازشریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پولیو ٹیموں کے ورکرز پر فائرنگ افسوسناک واقعات ہیں ،کوئی بھی معاشرہ سفاکانی کاروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،خواتین کی مخصوص نشستیں ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔شہباز شریف نے کہاکہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت 50 ہزار طلبہ کو اربوں روپے دیئے،ن لیگ کی حکومت ترقی کی مزلیں طے کر رہی ہے جبکہ زر بابا اور چالیس چوروں نے پاکستان کو تباہ کر دیاجنہوں نے اپنا دیا جلایا اور ملک کا دیا بجھا دیا۔

مزید : لاہور