کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں دو نوں حملہ آور مارے گئے ، متعددگرفتار

کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں دو نوں حملہ آور مارے ...
کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں دو نوں حملہ آور مارے گئے ، متعددگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیو ٹیموں پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں دو حملہ آور جاں بحق ہوگئے جبکہ آپریشن کے دوران دو درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر قبرستان میں چھپایاگیااسلحہ برآمد کرلیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیمو ں پر حملہ کرنیوالے غیر ملکی ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز علاقے میں پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس پر فورسز نے پوزیشن سنبھال لی اور مقابلے کے دوران ایک غیر ملکی سمیت دونوں حملہ آور مارے گئے ۔حکام کے مطابق ملزمان نے قریبی واقع قبرستان سے فائرنگ کی اور قبرستان میں چھپایاگیااسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے صائمہ ٹاور کا گھیراﺅ کرلیااور وہاں موجود چار افراد کو حراست میں لے کر چار موٹرسائیکلوں سمیت مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ علاقے سے کچھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیاگیاہے ۔

مزید :

کراچی -