افغانستان میں برطانوی فوجی گلوکار بن گئے

افغانستان میں برطانوی فوجی گلوکار بن گئے
افغانستان میں برطانوی فوجی گلوکار بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (بیورورپورٹ) افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں نے میوزک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے گینگنم سٹائل کو افغان سٹائل کا نام دیا ہے۔ اس ویڈیو میں مختلف قسم کے ملبوسات پہنے گینگنم سٹائل کے گیت پر رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ افغان سٹائل نامی اس میوزیکل ویڈیو کی تیاری میں برطانوی فوجیوں کو تین ماہ کا عرصہ لگا۔ ویڈیو میں مزاح کا عنصر بھی نمایاں ہے۔ افغانستان کی سر زمین میں افغان سٹائل کی یہ ویڈیو برطانیہ کی ریسکیو ٹیم کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کوریائی گلوکار سائی کا گایا ہوا یہ گانا گینگنم سٹائل یوٹیوب پر اب تک 97 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -