امریکی باز کا پارک میں کھیلتے بچے پر’ ڈرون‘ حملہ
لندن (بیورورپورٹ) نارتھ امریکہ میں ایک باز نے پارک میں کھیلتے ہوئے ایک بچے کو نوکیلے پنجوں سے اٹھا لیا اور آسمان کی طرف بلند ہو گیا۔ چند لمحوں کے بعد باز نے اونچائی سے زمین کے قریب آ کربچے کو نیچے گرا دیا اور دوبارہ آسمان کی طرف پرواز کر گیا ۔یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا ۔جس وقت باز نے بچے پر حملہ کیا اس وقت بچے کا باپ بھی چند گز کے فاصلے موجود تھا۔