پاک بھارت ہاکی معاہدہ اسی ماہ ہوگا

پاک بھارت ہاکی معاہدہ اسی ماہ ہوگا
پاک بھارت ہاکی معاہدہ اسی ماہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت ہاکی سیریز کے لیے معاملات طے پاگئے ہیںجس کے معاہدے پر دستخط رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق بھارتی ہاکی ٹیم کے سیکریٹری نریندر بٹرا انتیس دسمبر کو پہنچ رہے ہیں۔ جہاں وہ پی ایچ ایف کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ انتیس دسمبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والی اس ملاقات میں پی ایچ ایف اور ہاکی انڈیا کے درمیان آئندہ سال دو طرفہ پاک بھارت ہاکی سیریز کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوں گے اور سیریز کی تاریخوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب انڈین ہاکی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -