کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بننے دیں گے:شجاعت
دادو(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے۔ اس ایشو پر منافقت اور سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لئے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انتخابات ضرور اور اپنے وقت پر ہوں گے۔ کالا باغ ڈیم ایک مردہ گھوڑا ہے۔ اس ایشو پر منافقت اور سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لئے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ ق لیگ کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بننے دے گی۔دادو میں پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ کا اتحاد برقرار رہے گا اور آئندہ انتخابات میں ق لیگ کامیابی حاصل کرے گی۔ پنجاب میں کرپشن زوروں پر ہے۔ ہمارے دور میں عوام کو فائدے پہنچائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام سے بڑی محبت ملی ہے۔