آذربائیجان اور یورپ کے درمیان قدرتی گیس کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

آذربائیجان اور یورپ کے درمیان قدرتی گیس کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

  

باکو (اے پی پی) آذربائیجان اور یورپ کے درمیان قدرتی گیس کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام عیلویو اور یورپی حکام نے قدرتی گیس کے معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت آذربائیجان سے قدرتی گیس یورپ پہنچائی جائے گی اور 20 ملین یورو کی لاگت سے اس منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ یورپ کو قدرتی گیس کی فراہمی سے اس کا روسی گیس پر انحصار کم ہو جائے گا اور یورپ میں توانائی کا نقشہ بھی تبدیل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کے تحت بحیرہ خزریا کسپین کے ذریعے گیس پائپ لائن یورپ پہنچے گی اور اس پائپ لائن سے 16 بلین کیوبک فٹ گیس سالانہ یورپ کو فراہم کی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -