ایلسلوا ڈور کے سابق صدر کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ چلایا جائے گا

ایلسلوا ڈور کے سابق صدر کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ چلایا جائے گا

  

سان سلواڈور(اے پی پی) ایلسلوا ڈور کے سابق صدر کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ بدھ کو ایلسلوا ڈور کے صدر مارسیو فیونز نے کہا ہے کہ سابق صدر فرانسیو فلورس کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ ان پر اپنے دور حکومت میں تائیوان سے 10 ملین ڈالر لینے کے الزامات سامنے آئے ہیں تاہم سابق صدر نے الزامات کو پاگل پن سے تعبیر کرتے ہوئے انہیں رد کیا ہے۔ فیونز ایسلوا ڈور کے 1999ءس 2004ءکے دوران صدر رہے ہیں ۔ فیونز کا کہنا ہے کہ تائیوان سے ملنے والی رقم دراصل عطیہ کردہ تھی جو ایلسلوا ڈور کے غریب عوام کی بہبود کے لئے دی گئی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -