افغانستان میں شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے‘اقوام متحدہ

افغانستان میں شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے‘اقوام متحدہ

  

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے 11مہینوں میں کم ازکم 2723 افغان شہری ہلاک جبکہ 5000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گذشتہ برس کے مقابلے میں 11 فیصد زائد بنتی ہے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان کے مغربی اور شمالی صوبوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ افغانستان میں آئندہ برس غیر ملکی افواج کے انخلاءکے بعد وہاں شہری ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -