ترکی ¾مالی بدعنوانی اور رشوت لینے کے الزام میں تین وزراءکے بیٹے گرفتار

ترکی ¾مالی بدعنوانی اور رشوت لینے کے الزام میں تین وزراءکے بیٹے گرفتار

  

ستنبول(این این آئی)ترک حکام نے مالی بدعنوانی اور رشوت لینے کے الزام میں تین وزراءکے بیٹوں کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار شدگان میں وزیر داخلہ، وزیر معاشی امور سمیت وزیر ماحولیات وتعمیراتی منصوبہ بندی کے بیٹے شامل ہیں جنھوں نے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے مقامی سرکاری بینک سے بھاری قرضہ دلانے کے عوض رشوت وصول کی اور ساتھ ہی مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔حکام نے مختلف چھاپوں میں کاروباری شخصیات سمیت اٹھارہ افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پولیس اور سرکاری محکموں نے اس سلسلہ میں فوری بیان دینے سے گریز کیا۔

مزید :

عالمی منظر -