امریکہ‘ہسپتال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک ¾ایک زخمی

امریکہ‘ہسپتال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک ¾ایک زخمی

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست نیواڈا کے ہسپتال میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں ایک شخص نے ہسپتال کے اندر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ حملہ آور نے واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرہلاک کرلیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعہ میں 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -