افغان جنگ میںدو ہزار 278 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، امریکہ کا اعتراف

افغان جنگ میںدو ہزار 278 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، امریکہ کا اعتراف

  

واشنگٹن(این این آئی)افغانستان میں 12 سال سے جاری جنگ میں 2ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکارہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کے محکمہ دفاع کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز کر گئی۔ یہ فوجی اہلکار جنگ ،اس سے متعلق آپریشن اور دیگر واقعات میں مارے گئے ہیں۔ محکمہ دفاع کے مطابق حالیہ دنوں میں انجینئرنگ بٹالین کے ایک اہلکار اور موبائل کنسٹرکشن بٹالین کے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 2 ہزار 2سو78 ہوگئی ہے۔ گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد سے امریکہ سمیت کئی ممالک کی افواج افغانستان میں موجود ہیں۔ جنگ میں امریکہ کو کافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -