یوکرائن کے صدر یانو کووچ کی روسی صدر کے ساتھ ملاقات

یوکرائن کے صدر یانو کووچ کی روسی صدر کے ساتھ ملاقات

  

ماسکو (اے پی پی) یوکرائن کے صدر یانو کووچ نے روسی صدرولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کی ۔ یورپی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یوکرائن کے صدر وکٹور یانوکووچ نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد یوکرائن کے لئے کئی بلین ڈالر کے قرضوں اور اقتصادی تعاون کا حصول ہے ۔ صدر یانو کووچ روس کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کے لئے کوشاں ہیں ۔

 تاہم یو کرائن میں ہزاروں مظاہرین احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ یوکرائن میں مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا جب گزشتہ ماہ کے آخر میں صدر یانوکووچ نے یورپی یونین کے ساتھ ایک مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے پر آخری لمحات میں دستخطوں سے انکار کردیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -