افغانستان ‘ نیٹو کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 امریکی فوجی ہلاک
کابل (اے پی پی) افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان ذرائع کے مطابق افغانستان میں نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 6 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیٹو حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تباہی طالبان کے حملے کا نتیجہ میں ہے۔ طالبان نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کے بعد کوئی فوجی طالبان کی فائرنگ سے بھی ہلاک ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ رواں برس جون کے بعد یہ نیٹو افواج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔