بھارتی سفارتکار کی گرفتاری تعلقات پراثرانداز نہیں ہوگی،امریکہ

بھارتی سفارتکار کی گرفتاری تعلقات پراثرانداز نہیں ہوگی،امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے بھارتی سفارت کار کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس سے امریکہ اور بھارت کے اچھے تعلقات پر اثر نہیں پڑےگا۔واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ تنازع کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے اور سفارت کار کی گرفتاری کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔۔ میری ہارف نے کہاکہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات بہت وسیع ہیں جو اس قسم کے واقعات سے متاثر نہیں ہوسکتے۔ امریکہ میں ایک بھارتی سفارتی اہلکار کو گھریلو ملازم کے لیے غلط بیانی سے ویزا حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ بھارت نے نئی دلی میں امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے واقعے پراحتجاج کیا تھا۔جبکہ نئی دلی میں امریکی سفارت خانے کے باہر سے سیکیورٹی بیریئر ہٹا لئے گئے تھے ۔

مزید :

عالمی منظر -