امریکی عوام کی اکثریت کانگریس پر اعتماد نہیں رکھتی‘ سروے رپورٹ

امریکی عوام کی اکثریت کانگریس پر اعتماد نہیں رکھتی‘ سروے رپورٹ

  

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی عوام کی اکثریت کانگریس پر اعتماد نہیں رکھتی۔ گلوپ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کئے گئے تازہ سروے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کانگریس کے ارکان اور ان کی لابیوں پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جارہا ہے۔ امریکہ کے صرف 6 فیصد عوام ملکی کانگریس کے ارکان اور ان کی لابیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور حالیہ برسوں میں انجام پانے والے سروے میں یہ اعدادوشمار اپنی کم ترین حد کو پہنچ چکے ہیں۔ گلوپ کے سروے میں ہر 10 امریکیوں میں سے 7 کانگریس کے ارکان اور لابیوں کا ملک کی پالیسیوں میں بے پناہ اثر ورسوخ بتایا ہے۔ واضح رہے کہ 2001 ءمیں امریکی کانگریس کی مقبولیت 56 فیصد تھی جو اب کم ہو کر 6 فیصد رہ گئی ہے جبکہ امریکی صدر اوباما کی مقبولیت کم ہو کر 40 فیصد رہ گئی ہے اور 60 فیصد امریکی انہیں پسند نہیں کرتے۔

مزید :

عالمی منظر -