اخوان السلمین کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ آئندہ ماہ میں سنایا جائے گا

اخوان السلمین کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ آئندہ ماہ میں سنایا جائے گا

  

ابوظہبی (اے پی پی) اخوان السلمین کے ایک گروپ کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ آئندہ ماہ جنوری میں سنایا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ ملک میں سرگرم عمل اخوان المسلمین کے گروپ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ آئندہ ماہ کی 21 تاریخ کو سنادے گا۔ اس بات کا اعلان اس مقدمے کی پانچویں سماعت کے موقع پر کیا گیا۔واضح رہے کہ اس مقدمے میں کل ملزمان کی تعداد 30 ہے جن میں 10مقامی باشندے اور 20 کا تعلق مصر سے ہے۔ ان ملزمان پر ملک کی سیکورٹی کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور پھیلانے اور ملکی مقام سے اجازت لئے بغیر ایک تنظیم قائم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -