اے حفیظ کی فلم”بھول “کی شوٹنگ لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری
لاہور(فلم رپورٹر) ڈائریکٹر اے حفیظ کی فلم”بھول کی شوٹننگ ان دنوں لاہور کے مختلف علاقوں میں تیزی سے جاری ہےجس میں اورنگزیب لغاری،عباس باجوہ،حیائ، وہاج اور دیگر حصّہ لے رہے ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے اے حفیظ نے بتایا کہ میری فلم”بھول“کی کہانی روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے اس فلم میں تمام فنکاروں کا انتخاب کرداروں کی مناسبت سے کیا گیا ہے ۔میں نے ہمیشہ اپنے ہر پراجیکٹ میں سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کو متعارف کروایا ہے ۔”بھول“میں بھی نئے فنکاروں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔اے حفیظ نے بتایا کہ میں ان سپاہیوں میں شامل ہوں جو پاکستان فلم انڈسٹری کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب لالی ووڈ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔