بالی ووڈ میں اس سال آئٹم نمبر کا رہا راج

بالی ووڈ میں اس سال آئٹم نمبر کا رہا راج

  

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں اس سال آئٹم نمبر کا راج رہا، کہیں کوئی کسی کے گھاگھرے پر لٹو ہوا، تو کہیں ون ٹو تھری فور کا نعرہ لگا کر ہوا خوب ڈانس اور کہیں لیٰلی ، ببلی بدمعاش اور پنکی کے چرچے رہے۔اس سال یہ سلسلہ چنائے ایکسپریس کے گانے ون ٹو تھری فور سے شروع ہوا جس میں بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان ٹھمکے لگاتے نظر آئے۔اس کے بعد آیا یہ جوانی ہے دیوانی کا گاناگھاگھرا، جس میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے گھاگھرے کو بریکنگ نیوز بنادیا ۔اس سال ریلیز ہونے والی فلم شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا کے گانے لیٰلی کو بھلا کون بھول سکتا ہے جس میں اداکار سنی لیونی ، جان ابراہم اور تشار کپور کو دیوانہ بنا رہی تھیں۔ اسی فلم کا ایک اور گانا جس میں پریانکا بنیں ببلی بدمعاش۔پریانکا ایک اور فلم زنجیر میں بنیں پنکی لیکن کسی کو اپنا دیوانہ نہ بنا سکیں اسی طرح سے فلم رام لیلا کا گانا رام چاہے لیلا بھی اپنی جگہ نہیں بنا سکا۔فلم رمیا وستا ویا میں جیکولین نے دی جادو کی جھپپی، اور بلٹ راجا میں ماہی گل نے کہا کہ، ڈونٹ ٹچ مائی باڈی، اور اب کترینہ کیف دوھوم مچانے آ رہی ہیں جس کابڑی شدت سے انتظار ہے ۔

مزید :

کلچر -