” معشوق میری موٹی ہوگئی“ کی ویڈیو مکمل

” معشوق میری موٹی ہوگئی“ کی ویڈیو مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف یورپین نژادپاکستانی گلوکار ابراہیم فیض نے اپنے نئے البم کے گیت ”معشوق میری موٹی ہوگئی“ کی ویڈیومکمل کرلی۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روز ڈیفنس کی ایک لوکیشن میں مکمل کیا گیا۔اس ویڈیو کی ڈائریکشن ماجد صدیقی نے دی تھی جبکہ اس میں ماڈل ایشوخان،آمنہ حسین اور فرح ہاشمی نے ماڈلنگ کی تھی۔ایک ملاقات کے دوران ابراہیم فیض نے بتایاکہ ان دنوں وہ اپنے البم ”حسرت“ کے تمام گانوں کی ویڈیوز مکمل کررہے ہیں جن میں سے ایک کی ویڈیو بن چکی ہے جبکہ باقی گانوں کی ویڈیوز پر کام جاری ہے ان کی ریکارڈنگ پاکستان اور گریس میں مکمل کی جائیگی جبکہ اس کے ایک گانے”بلھیا کی جانامیں کون“ کی ریکارڈنگ قصور میں بابابلھے شاہ ؒ کے مزار پر مکمل کی جائیگی ان ویڈیوز کو گریس میںلانچ کیا جائیگااور پاکستان اورگریس کے چینلز پر بھی چلایاجائیگا۔

مزید :

کلچر -