ٹی وی ڈراموں کو سنسر کرنے کیلئے ادارہ قائم کیا جائے،ایم اے ٹھاکر
لاہور (فلم رپورٹر) ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکار و پروڈیوسر ایم اے ٹھاکر نے کہا ہے کہ فلم سنسر بورڈ کی طرز پر ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے جو ٹی وی ڈراموں کو بھی سنسر کرے۔ انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی اکثریت بھارتی ڈراموں کونشر کر رہی ہے جس سے ہندو تہذیب و تمدن سے پاکستانی عوام پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔ ایم اے ٹھاکرنے کہا کہ پاکستان میں تیار کئے جانیوالے ڈرامے بھی بھارتی ثقافت سے متاثر ہوکر بنائے جارہے ہیں جو نوجوان نسل کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے ایسے ڈراموں اور پروگراموں کو سنسر کرکے آن ائیر کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔