ریڈیو پاکستان کی76 و یںسالگرہ کے سلسلے میں پروگراموں کی خصوصی نشریات شروع

ریڈیو پاکستان کی76 و یںسالگرہ کے سلسلے میں پروگراموں کی خصوصی نشریات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کی76 و یںسالگرہ کے سلسلے میں پروگراموں کی خصوصی نشریات سے شروع ہو گئیں،یہ خصوصی پروگرام آئندہ تین روز پیش کیے جائیں گے جن میں لاہور سے نشر کیے جانے والے متعدد پروگراموں میں ان کے کرداروں اور ان کے پیش کاروں کا تذکرہ کیا جائے گا۔19 د سمبرکو ایک خصوصی پروگرام میں ملک کی تشکیل سے پہلے اور بعد میں موسیقی کے شعبے کے فروغ کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان لاہور کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔19د سمبر تک پیش کیے جانے والے تمام خصوصی پروگرام صوبائی نشریاتی رابطے پر نشر کیے جائیں گے جنہیں ان تاریخوں میں ہر رات دوبارہ بھی پیش کیا جائے گا۔خصوصی پروگراموں کے علاوہ سالگرہ کی دو روزہ خصوصی تقریبات 20دسمبر کو ایوان اقبال لاہو ر میں ایک خصوصی سیمینار سے شروع ہو رہی ہیں جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید متوقع ہیں۔اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض کنول نصیر اور شجاعت ہاشمی ادا کریں گے ۔اس موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور کی خدمات کے حوالے سے بانو قدسیہ ‘نیلم احمد بشیر‘اعجاز‘ڈاکٹر امجد طفیل‘حسین شاد اوراحمد عقیل روبی‘تحقیقاتی مقالے پیش کریں گے۔بعد میں ایک محفل مشاعرہ میں ناصر زیدی ‘نجیب احمد ‘عباس تابش ‘سعداللہ شاہ‘ناہید قاسمی اور یاسمین حمید سمیت معروف شعرائے کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ڈاکٹر صغری صدف مشاعرے کی نظامت کریں گی۔21دسمبر کو ایوان اقبال میں سالگرہ کی آخری تقریب کا اختتام محفل موسیقی پر ہو گا جس میں انور رفیع ‘میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ


 ‘سائرہ نسیم‘سارہ رضا خان اور دیگر معروف فنکار اپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔20اور 21تاریخ کو پیش کیے جانے والے تمام خصوصی پروگراموں کو صوبائی نشریاتی رابطے پر میڈیم ویوز چینلوں سمیت ایف ایم 101اور ایف ایم 93پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -