مہدی صاحب ایک ہی تھے ‘کوئی گلوکارپیداہونامشکل ہے‘گلوکار عالمگیر

مہدی صاحب ایک ہی تھے ‘کوئی گلوکارپیداہونامشکل ہے‘گلوکار عالمگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) ممتاز گلوکار عالمگیر نے کہا ہے کہ مجھے وہ دن ہمیشہ یادرہے گاجب مہدی حسن اورمجھے ایک ہی گانے پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔اس لمحے میں یہ سوچ کرحیران تھا کہ اتنے بڑے گائیک کے سامنے میری کیاحیثیت ہے مجھے آج بھی ایسالگتاہے کہ میں سیکھنے کے مراحل میں ہوں پاکستان میں ویسے توبہت بڑے نام گائیکی میں پیداہوئے مگرمہدی صاحب ایک ہی تھے ان جیسادوسراکوئی بھی گلوکاردنیامیں پیداہونامشکل ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے کراچی کے مقامی اسٹوڈیومیں ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ میں جب بھی ریاض کرنے بیٹھتاہوں تومہدی حسن کی کوئی بھی ایک غزل لگاکرسنتارہتاہوں اس موقع پرانھوںنے مہدی حسن کاگائے ہوئے مقبول گیت’رفتہ رفتہ‘اورزندگی میں توسبھی‘گاکربھی سنایا۔

مزید :

کلچر -