دیپیکا پڈکون آجکل فلم سازوں کی اولین چوائس بن گئی
نیویارک(این این آئی)بالی ووڈ کی سپر ہٹ اداکارہ دیپیکا پڈکون آجکل فلم سازوں کی اولین چوائس بن گئی ہیں جنہیں حال ہی میں معروف پروڈیوسر و ڈائریکٹرکرن جوہر نے اپنی نئی آنیوالی فلم کی ہیروئن چ±ن لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے اپنی نئی بالی ووڈ فلم”شدھی “ میں ریتک روشن کے مدِ مقابل دپیکاکو کرینہ کپور کی جگہ کاسٹ کیا ہے۔عمران خان کے مدِ مقابل کرینہ کپور کی فلم”گوری تیرے پیار میں“ باکس آفس پر کچھ خاص بزنس کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ رواں سال چار بلاک بسٹر فلمیں دینے والی دیپیکا پڈکون کو بھارتی فلم ساز دیگر ہیروئینوں پر ترجیح دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سپر ہٹ فلم ” رام لیلا“میں بھی کرینہ کی جگہ دیپیکا کو کاسٹ کیا گیا تھا ۔