انجلینا جولی اور بریڈ پٹ دلوں کی دھڑکن تیز کرنے ایک ساتھ آ گئے

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ دلوں کی دھڑکن تیز کرنے ایک ساتھ آ گئے

  

لندن(این این آئی)انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک بار پھر دلوں کی دھڑکن تیز کرنے ایک ساتھ آ گئے- یہ کوئی ایکشن سے بھرپور فلم نہیں مادام تساو¿ میوزیم ہے جہاں ان کے موممی مجسمے تزئین و آرائش کے بعد نمایش کے لیے پیش کر دیئے گئے ہیں ۔یہ کسی ایوارڈ کی تقریب کا ریڈ کارپٹ ریسپیشن ہے اور نہ ہی کسی فلم کی لانچنگ کا اہتمام ۔ جہاں دھڑا دھڑ کیمرا کی فلیش لائٹس جگمگا رہی ہیں ۔ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یہ فلمی جوڑے کے مومی مجسمے ہیں جو جنہیں بریڈ پٹ کی پچاسویں سالگرہ کی مناسبت سے آٹھ سال کے بعد پھر سے سجایا سنوارا گیا ہے ۔ تزئین و آرایش کے بعد برینجلینا کپل کے چہروں پر وہی تازگی نظر آ رہی ہے جو حقیقی زندگی میں ان کا خاصہ ہے ۔ محبوب ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب مداح دھڑا دھڑ مومی مجسمے دیکھنے کے لیے لندن کے مادام تساو¿ کا رخ کر رہے ہیں ۔

مزید :

کلچر -