قطر نے پاکستان کو ایل این جی کی درآمد پر رضامندظاہر کر دی

قطر نے پاکستان کو ایل این جی کی درآمد پر رضامندظاہر کر دی

  

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر نومبر 2014سے پاکستان کو ایل این جی کی درآمد پر رضامند ہوگیا، جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہاکہ حکومت گیس کے بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال آٹھ بلین کیوبک فیٹ یومیہ تک پہنچ گیا ¾ پیداوار صرف چار بی سی ایف ڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئےگا اور ایل این جی کی برآمد سے متعلق ٹرمینل کی تعمیر اور دیگر معاملات کا جائزہ لے گا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قطر نے چار سو ایم سی ایف ڈی گیس کی برآمد کو پاکستان کی جانب سے ٹرمینل کی تعمیر سے مشروط کیا ہے، انھوں نے کہا کہ950 ایم ایم سی ایف ڈی کی صلاحیت کا حامل پہلا ٹرمینل آئندہ سال نومبر سے پہلے چار سو ایم ایم سی ایف ڈی کی درآمد کے لئے تیار ہوجائے گا۔

،انہوں نے کہاکہ جنوری سے گھریلو صارفین کے علاوہ تمام سیکٹرز کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -