ایل جی کی جانب سے نئے سمارٹ فون جی پرولائٹ کا عالمی سطح پر اجرا

ایل جی کی جانب سے نئے سمارٹ فون جی پرولائٹ کا عالمی سطح پر اجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ان عملی اسمارٹ فون صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے جو بڑی اسکرین اور لمبی بیٹری سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، ایل جی الیکٹرونکس نے دنیا کی تازہ ڈیوائس ، ایل جی جی پرو لائٹ پیش کردیا ہے، یہ فون 5.5انچ کی بڑی اسکرین اور منفرد یو ایکس خصوصیات کے ساتھ ہے۔اس کے بڑے آئی پی ایس ڈسپلے کے علاوہ ، ایل جی جی پرو لائٹ کی بیٹری بھی لمبی (3,140mAH)ہے، اسٹائلس پین، اسٹیریو سپیکرز اور ڈیول سم اور مقرر شدہ ہاٹ کی سے مزین ہے۔ فون کے زیادہ سے زیادہ دیکھنے کے لئے اس سکرین کے کناروں کو کم سے کم رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے، ایک ہاتھ میں سمونے والا سلم ڈیزائن اور آسان ترین یو ایکس خصوصیات کا حامل ہے۔ایل جی موبائل کمیونیکےشن کمپنی کے سی ای او جان سیوک پارک نے کہا کہ "ایل جی جی پرو لائٹ کے ساتھ ، ہم ایک ایسی مسابقتی ڈیوائس پیش کر رہے ہیں، جو ترقی یافتہ اسمارٹ فون مارکیٹ کے زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچے۔ پانچ انچ سے بڑے سکرین کے حامل سمارٹ فون کی مارکیٹ ترقی جاری رکھے گی۔
 اور ایل جی ان نئے صارفین کوجو روایتی موبائل فون سے اب بڑے اسمارٹ فونز کی جانب راغب ہورہے ہیں، کو فتح کرنے کے لئے ایک بہتر پوزیشن پر ہے۔"یہ اسٹائلس پین ، جسے ایل جی جی پرو لائٹ میں شامل کیا گیا ہے جو اسمارٹ فون کے استعمال کو بڑھادیتا ہے۔ اسٹائلس پین سے ہاتھ سے تیز ترین اور بالکل درست لکھائی ممکن ہے اور اسے فون کے ٹاپ پر موجود سلوٹ میں آسانی سے رکھا جاسکتا ہے۔ اور ان صارفین کے لئے جو اب اپنے اسمارٹ فونزتفریحی مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں، کے لئے ایل جی نے اپنے جی پرو لائٹ میں آواز کی بہترین کارکردگی کے لئے ڈیول سپیکرز بھی لگا دیئے ہیں، جو ہیڈ فون کے ساتھ اور بغیر ہیڈ فون کے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ اس کے لئے ایل جی کا یہ اسمارٹ فون ڈیول سم اورمختص ہاٹ کی کے ساتھ صارف کی آسانیوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

مزید :

کامرس -